ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : نشہ بازوں کی گینگ نے کیا نوجوان پر قاتلانہ حملہ - بیچ بچاو کرنے کی کوشش میں ایک شخص شدید زخمی 

منگلورو : نشہ بازوں کی گینگ نے کیا نوجوان پر قاتلانہ حملہ - بیچ بچاو کرنے کی کوشش میں ایک شخص شدید زخمی 

Sat, 20 Aug 2022 19:35:17    S.O. News Service

منگلورو،20 / اگست (ایس او نیوز) والاچیل نامی مقام پر مہلک ہتھیاروں سے لیس نشہ بازوں کی ایک گینگ نے  نوجوان کو قتل کرنے کی نیت سے حملہ کردیا جسے روکنے کی کوشش میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
    
بتایا جاتا ہے کہ مفتاح نامی نوجوان کل شب میں جب قریبی دکان سے کچھ کھانے پینے کی چیزیں خریدنے کے لئے گیا تو گانجہ فروشی اور نشے بازی میں مصروف رہنے والی ایک گینگ نے اس پر حملہ کر دیا ۔ مفتاح  کے چچا آصف نے جب مفتاح کو بچانے کی کوشش کی تو اس پر بھی پر حملہ کردیا گیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ آصف کو شہر کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ حملہ آوروں کی شناخت منصور اور عاشق کے طور پر کی گئی ہے ۔ 
    
اس تعلق سے کنکن ناڈی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔


Share: